اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پاس غیرملکی ساختہ اسلحہ خطے کیلئے بڑا خطرہ

 اسلام آباد (پی پی آئی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس غیرملکی ساختہ اسلحہ خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے اور جدیدغیرملکی اسلحہ کی باآسانی دستیابی سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو افغان طالبان کے بھرپور تعاون اور جدید غیر ملکی ساختہ اسلحے کی با آسانی دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنا پر آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے جدید غیر ملکی اسلحہ جس میں امریکی ساختہ ہتھیاربھی برآمد ہوئے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ افغانستان میں چھوڑا ہوا امریکی اسلحہ غیر محفوظ ہے اور ٹی ٹی پی کو ایک منظم طریقہ کار کے تحت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے مسلط کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی صورت میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی کے تمام تانے بانے افغانستان سے جا ملتے ہیں، آخر یہ غیر ملکی اسلحہ ٹی ٹی پی کے دہشتگردوں کے پاس کہاں سے آ رہا ہے؟ عالمی برادری کو افغانستان میں موجود کثیر مقدار میں غیر ملکی اسلحہ اور دہشت گرد تنظیموں کا نوٹس لینا ہوگا۔