اسلام آباد (پی پی آئی(نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کی جانب سے آئندہ 20 سال کے لیے نان سیل ڈسٹری بیوشن اور سپلائر لائسنس دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔کے الیکٹرک کے لائسنس کی 20 سالہ مدت جولائی 2023 میں ختم ہوگئی تھی، نیپرا نے کے الیکٹرک کے لائسنس میں 6 ماہ کی عبوری توسیع دے رکھی ہے جو جنوری میں مکمل ہورہی ہے۔پی پی آئی کے مطابق چیئرمین نیپرا وسیم مختار، ممبر سندھ رفیق احمد شیخ، متھر نیاز رانا، ممبر خیبرپختونخوا مقصود انور خان اور ممبر آمنہ احمد پر مشتمل اتھارٹی نے کے الیکترک کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر نیپرا کے کیس آفسر نے بتایا کہ صارفین کے تحریری تبصروں اور موجودہ عوامل کی بنیاد پر مختلف ایشوز تیار کیے گئے ہیں۔سماعت کے دوران لوڈ شیڈنگ کا معاملہ، اتھارٹی کے ساتھ شیئر کیے گئے اعداد و شمارکی معتبریت اورکے الیکٹرک کے اپنے فرسودہ جنریشن پلانٹس کی کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔کے الیکٹرک کے مجوزہ ڈسٹری بیوشن اور سپلائر لائسنس سندھ میں کراچی، دھابیجی، گھارو اور بلوچستان کے حب، بیلا اور وندر ریجنز کے لیے ہوں گے۔سماعت میں کراچی کی صنعتوں اور عوام کی نمائندگی کرنے والوں سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ک۔عثمان علی سمیت صارفین کے کچھ نمائندوں نے لوڈ شیڈنگ سمیت کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں کی حمایت کی۔ تاہم انہوں نے یہ بھی تجویز دی کہ کے الیکٹرک نجی اسپتالوں کو بجلی بند نہ کرے۔صارفین نے تجویز پیش کی کہ پورے فیڈرز کو بند کرنے کے بجائے پی ایم ٹی پر لوڈ شیڈنگ کی جائے
Next Post
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے پاس غیرملکی ساختہ اسلحہ خطے کیلئے بڑا خطرہ
Wed Nov 29 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاس غیرملکی ساختہ اسلحہ خطے کیلئے بڑا خطرہ ہے اور جدیدغیرملکی اسلحہ کی باآسانی دستیابی سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کو افغان طالبان کے بھرپور تعاون اور جدید […]