بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر

نئی دہلی (پی پی آئی)پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری سے بھارت میں شدید بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے، سوشل میڈیا پر ویلڈن آرمی چیف ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پی پی آئی کے مطابق بھارت پاکستان میں معیشت کی بحالی کیلئے آرمی چیف کے اقدامات کی بدولت بڑھتی غیر ملکی سرمایہ کاری کے ثمرات سے پریشان ہو گیا۔بھارتی میڈیا پاکستانی معیشت کے لئے آرمی چیف کی کاوشوں کو منفی انداز میں پیش کرنے لگا۔ملکی معیشت کی بحالی کے لیے آرمی چیف کے بروقت فیصلوں کی وجہ سے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر”ویل ڈن آرمی چیف“ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔بھارتی تجزیہ نگار نے پاکستان سے بغض کی آڑ میں الزام لگایا کہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری پاکستانی اداروں کی نجکاری کی وجہ بن سکتی ہے۔متحدہ عرب امارات کی ملک میں حالیہ سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔متحدہ عرب امارات کی ملٹی بلین ڈالر سرمایہ کاری کا مقصدخصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC)کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے جو بھارت کے لئے تشویش کا باعث ہے۔