لاہور: لاہور میں ایک اور جونیئر ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،سابق کوچ رشید ملک نے حکومت سے ٹینس کے کھیل کی ترقی اور فروغ کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔باغ جناح لاہور میں شروع ہونیوالے ٹینس ٹورنامنٹ کا افتتاح سابق کھلاڑی90 سالہ محمود عالم نے کیا،ٹورنامنٹ میں انڈر ٹین،ٹویلو،فورٹین اور سکسٹین کے علاوہ مینز اینڈ گرلز انڈر ایٹین کے مقابلے میں پلیئرز ان ایکشن ہیں۔اس موقع پر سابق کوچ رشید ملک نے الزام عائد کیا کہ ٹینس فیڈریشن کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے کھیل تنزلی کا شکار ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹس کراکے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے کوشاں ہیں۔رشید ملک کا کہنا تھا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کیلئے گراس روٹ لیول پر زیادہ سے زیادہ کام کرنا ہوگا۔