متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی میں کرسمس کی تیاریوں کے لیے خریداری شروع

کراچی(پی پی آئی) کراچی میں دسمبرکے آغاز کے ساتھ ہی کرسمس کی تیاریوں کے لیے خریداری  شروع ہو گئی ہے، شہر بھر کے گرجا گھروں اور مسیحی برادری کے گھروں میں کرسمس ٹری کے سجاوٹیں بھی شروع ہو گئی ہیں۔گرجا گھروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں، برقی قمقوں کے ساتھ سجایا جا رہا ہے جبکہ بوری بازار،گلشن،گلستان جوہراور ڈیفنس و کلفٹن کے تجارتی مراکز بھی رونق لگی ہے تاہم قیمتوں میں بے پناہ اضافہ سے مسیحی برادری کے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی پی آئی کے مطابق دنیا بھر میں منایا جانے والا کرسمس کا تہوار اپنے ساتھ خوشیاں تو لاتا ہے لیکن اس کے تجارتی فائدے بھی ہیں۔بچوں کی کتابیں، خصوصی تحائف،کرسمس ٹری، کرسمس کارڈز اور دلفریب سجاوٹیں جگہ جگہ فروخت ہوتی ہیں اور ہر کوئی خریدنا چاہتا ہے۔یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ کرسمس سے پہلے ہی سانتاکلاز کا شدت سے انتظار شروع ہو جاتا ہے۔