متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نماز جمعہ کے اجتماعات میں عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعائیں

ہیوسٹن ٹیکساس (پی پی آئی)کراچی سمیت ملک بھر میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں ائمہ کرام نے عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔پی  پی آئی کے مطابق گلوبل عافیہ موومنٹ کی چیئرپرسن اور ایپی لیپسی فاونڈیشن کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی امریکہ میں مقید اپنی ہمشیرہ ڈاکٹر عافیہ سے ملنے کے لیے ہیوسٹن ٹیکساس میں ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی 2 اور 3 دسمبر کو اپنی بہن سے ملاقات طے ہے۔

سینیٹر مشتاق اور سینیٹر طلحہ بھی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے ہمراہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ عافیہ صدیقی کو 2010 میں امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، امریکی محکمہ انصاف نے انہیں القاعدہ کی سہولت کار قرار دیا تھا۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے امریکہ سے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر عافیہ کی سلامتی اور رہائی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی تھی۔