پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمرکوٹ سے کراچی جانیوالی ٹوئرسٹ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے حادثے کاشکار

عمرکوٹ/حیدرآباد/  کراچی(پی پی آئی) عمرکوٹ سے کراچی جانیوالی ٹوئرسٹ کوسٹر ڈرائیور کی غفلت سے حادثے کاشکار ہوگئی۔نتیجتا بس میں  سوار کراچی کے  نجی اسکول کے چالیس سے زائد طالبعلموں میں سے 25شدید  زخمی ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق بس میں سوار طالبعلم کا کہنا ہے کہ صبح صبح دھند میں بس ڈرائیور کو فون کال آئی تھی فون اٹینڈ کرتے ہوئے فون ہاتھوں  سے گرگیاجسکو اْٹھانے کیلئے جیسے ہی نیچے جھکا تو اسٹیرنگ مڑ گیااور تیزرفتار بس الٹ گئی مقامی افراد نے جائے حادثہ پر پہنچ کرزخمی  طلبہ کوریسکیو کیا”25″ کو فوری طور پر سول اسپتال عمرکوٹ منتقل کردیا گیاحادثے میں شدید زخمی 6  طلبہ کو حیدرآباد ریفر کیا گیاہے  جن کے نامرمضان،راشد،زین، غلام مصطفیٰ مہر، اور غلام محمد بتائے گئے ہیں،زخمیوں کی عمر 12 سے 25 سال کے درمیان  ہیں جو چھٹی سے دسویں جماعت کیطالبعلم ہیں۔سول اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہیکہ حادثے میں زخمی  طالبعلموں کو فرسٹ ایڈ دے کر ڈسچارج کردیا گیا ہے تمام بچے خیریت سے ہیں۔