کرسچین اسٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام سندھ میں کمپوزٹ ہیریٹیج اور امن سازی پر 2 روزہ تربیتی پروگرام منعقد

سندھ بھر میں 25 سے زائد ہیٹ ریلیف کیمپ قائم ،ٹھنڈا پانی، او آر ایس، شربت، اور ابتدائی طبی امداد کا انتظام

بیرونی قرضوں کے مسئلے پر فوری طور پر قومی سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے:پی ڈی پی

ڈپلومیسی، سیکورٹی-معرکہ حق میں کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا، سردار مسعود

کراچی کلفٹن غازی مزار کے قریب سے ملنے والی نعش اسپتال منتقل

شہید بینظیر آباد میں پولیس کی چشم پوشی کے باعث منشیات کا دھندا بلا خوف و خطر جاری

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 گرین لائن اسٹیشنوں کے قریب سائیکل رینٹ ٹرمینل بنانے کی تجویززیر غور

کراچی(پی پی آئی) شہر قائد میں بڑھتی فضائی آلودگی اور سڑکوں پر ٹریفک جام کنٹرول کرنے کیلئے سائیکلنگ سسٹم کو فروغ  دینے کی تجویز پرغور کیا  جارہا ہے جس کے تحت گرین لائن اسٹیشنوں کے قریب سائیکل رینٹ ٹرمینل بنائے جائیں گے جہاں گرین لائن  بس سے اترنے والے شہری ایک سے دو گھنٹوں کے لئے سائیکل رینٹ پر لے سکیں گے اور اپنا کام کاج اور شاپنگ کر کے واپس سائیکل ٹرمینل پہنچ کر سائیکل واپس جمع کروائیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق گرین لائن اسٹیشنوں کے قریب اندرون شہر بھی آمد و رفت کے لئے موٹر سائیکل کی بجائے سائیکل پر آنے جانے کی ترغیب دی جائے گی جس سے شہر کی آلودگی میں بھی کمی آئے گی اور شہری بہترین ورزش بھی کر سکیں گے۔