ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان نے بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں فیصلے کو یکسر مسترد کردیا ہے

اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی نے آج(پیر) کی سہ پہر اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے پانچ اگست دوہزار انیس کے یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات کی عدالتی توثیق انصاف کا تمسخر اڑانے کے مترادف ہے اس فیصلے کے ذریعے تاریخی حقائق مسخ کر دئیے گئے اور قانونی دلائل کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر کے اپنے ساتھ الحاق کے مذموم عزائم یقینا ناکام ہوں گے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے منافی ہے جو بھارت کے پانچ اگست دوہزار انیس کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ ریاستی حیثیت کی بحالی، ریاستی اسمبلی کے انتخابات کا انعقاد یا اس طرح کے دوسرے اقدامات کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا متبادل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ علاقے میں جاری انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیوں سے نہیں ہٹائی جاسکتی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ پانچ اگست دوہزار انیس سے بھارت کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات کا مقصد عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے اور سیاسی محل وقوع کو تبدیل کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ان کا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت ملنے تک پاکستان مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔