کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان اور یواے ای کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

ٓاسلام آباد(پی پی)پاکستان اورمتحدہ عرب امارات نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کومزید فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے ابوظہبی میں سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کی قیادت میں پاکستان کے وفد کی متحدہ عرب امارات کی قومی وفاقی کونسل کے سپیکر Saqr-Ghobash سے ملاقات میں سامنے آیا۔چیئرمین سینیٹ نے مشترکہ ثقافتی اورمذہبی اقدار پرمبنی گہرے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی عوام کے دلوں میں متحدہ عرب امارات کاخصوصی مقام ہے۔انہوں نے متعددپاکستانی شہروں کے باشندوں پرمتحدہ عرب امارات کے ویزے کی پابندی ختم کرنے کامطالبہ کیا۔سپیکرGhobash نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کی صنعتی برادری کو سراہتے ہوئے اس مسئلے کے حل میں کردارادا کرنے کاعزم ظاہر کیا۔۔