اسلام آباد (پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کے مستقبل کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہئے۔انہوں نے یہ بات حریت رہنماؤں کے وفد سے مظفرآباد میں ملاقات کے دوران کہی۔حریت رہنماؤں نے وزیراعظم کا کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی سپریم کورٹ کے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کی موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کے یکطرفہ فیصلے کی پرزور مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز بین الاقوامی تھنک ٹینکس، میڈیا اور دانشوروں کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بہترطور پر اجاگر کرنے کے لئے رابطے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نام نہاد قانون سازی اور عدالتی فیصلوں کی آڑ میں اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے فرار حاصل نہیں کر سکتا۔
Next Post
یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے معروف برانڈز کے گھی، کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کردی
Fri Dec 15 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن نے ملک بھر میں مشہور کمپنیوں کے تیارکردہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق گھی کی قیمت میں سترہ روپے فی کلوگرام جبکہ خوردنی تیل کی قیمتوں میں اڑتالیس روپے فی لٹر تک کمی کی […]
