شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا پہلاکامیاب تجربہ

 لاہور  (پی پی آئی)حکومت پنجاب نے متحدہ عر ب امارات کے تعاون سے آج(ہفتہ) کو لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے۔نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مصنوعی بارش کا تجربہ دس سے بارہ کلومیٹر کے علاقے میں کیاگیا ہے۔انہوں نے متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے۔محسن نقوی نے کہاکہ یہ ایک نیا اقدام ہے اور ہم اس کے اثرات کاجائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں سموگ پرقابوپانے کیلئے متعدد دیگر اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔