سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسرائیل کواس کے اقدامات پرجوابدہ ٹھہرایاجائے،پاکستان

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان نے اسرائیل کو اس کے اقدامات کا ذمہ دار ٹھہرایاہے اور ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی اور غیر انسانی محاصرہ ختم کرنے کیلئے فوری اور مؤثر کارروائی کرے۔دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ  نیآج (جمعرات)اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو فلسطینی عوام کیخلاف جاری ظالمانہ مہم اوربڑے پیمانے پر قتل عام پر شدید تشویش ہے۔انہوں نے کہا ہم ہسپتالوں پر جاری اسرائیلی جنگ اور غزہ میں کمال ادوان ہسپتال کے گردونواح کے علاقے میں خیموں کو وحشیانہ انداز میں مسمار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں جس سے خواتین، بچوں اور زیرعلاج زخمی مریضوں سمیت کئی  فلسطینیوں کو کچل کر شہید کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں انسانیت کے خلاف جرائم انسانیت کے ضمیر پر بدنما داغ ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو اسرائیل کے اعلیٰ حکام کی طرف سے دیئے گئے حالیہ بیانات پر بھی گہری تشویش ہے جس میں ایک فعال اور آزاد  فلسطینی ریاست کا قیام مسترد کردیا گیا ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان اس بات پر پختہ یقین رکھتا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا حقیقی حل یہ ہے کہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پرمشتمل ایک آزاد، قابل عمل اور خود مختار ریاست قائم کی جائے جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔