اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان اور ایران نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئی راہیں تلاش کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے اطلاعات ونشریات کے نگران وزیر مرتضیٰ سولنگی اور پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ذرائع ابلاغ،ثقافتی وفود کے تبادلوں اور دوطرفہ تجارت سمیت دوسرے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان، ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔دونوں ممالک گہرے مذہبی، ثقافتی اور لسانی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ پاکستان باہمی اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہے۔دونوں رہنماؤں نے میڈیا کے شعبوں میں تعاون، ثقافتی وفود کے تبادلوں، دوطرفہ باہمی تجارتی تعلقات، ایران ایکسپو 2024سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبوں میں تعاون وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ فلم اور ڈرامہ کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سینما کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے ایم او یوز پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ثقافتی وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے، اس طرح کے دوروں سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا۔ایرانی سفیرنے نگران وزیراطلاعات کو اسلام آباد میں اسلامک ریپبلک آف ایران براڈ کاسٹنگ کا بیورو آفس کھولنے سے متعلق آگاہ کیا۔نگران وزیراطلاعات نے ایرانی سفیر کو پاکستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح ہے۔ایرانی سفیر نے صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے لئے نگران حکومت کے عزم کو سراہا۔
Next Post
علماء کرام ملک سے پولیوکیخاتمیکیلئے حکومت کی مددکریں،وزیراعظم
Thu Dec 28 , 2023
اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے علماء کرام پرزور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد کریں۔ آج(جمعرات) اسلام آباد میں قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں […]
