ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

علماء کرام ملک سے پولیوکیخاتمیکیلئے حکومت کی مددکریں،وزیراعظم

اسلام آباد(پی پی آئی)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے علماء کرام پرزور دیا ہے کہ وہ آگے آئیں اور ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کی مدد کریں۔ آج(جمعرات) اسلام آباد میں قومی علماء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں علمائے کرام کاکردار بہت  اہم ہے اور انہیں اس سلسلے میں معاشرے میں آگاہی پھیلانے کیلئے حکومتی کوششوں میں مدد کرنی چاہیے۔انوارالحق کاکڑ نے اس بات پر زور دیا کہ قرآن و سنت ہماری رہنمائی کیلئے بہترین ذریعہ ہے اور ہمیں قرآن و سنت کی روشنی میں اجتماعی فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانے کے بارے میں غلط فہمیوں اور جھوٹی خبروں کا خاتمہ اشد ضروری ہے۔