اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باجوڑ اور آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،8دہشت گرد ہلاک

  راولپینڈی(پی پی آئی)  بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد کیا۔علاقے میں دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔سیکورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے بٹ وار میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔تیس اور اکتیس دسمبر کی درمیانی شب ایک او ر واقعے میں افغانستان سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے قلع سپن وام کے علاقے میں پاکستانی سرحدی چوکی پر فائرنگ کی۔سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے د ہشت گروں کو منہ توڑ جواب دیا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ تاہم فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک عبدالرؤف نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔پاکستان عبوری افغان حکومت سے موثر سرحدی نظام کو یقینی بنانے کا مسلسل مطالبہ کررہا ہے۔توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔