ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عام انتخابات،شکایات کیازالیکیلئیالیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم

 اسلام آباد(پی پی آئی)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے عوامی شکایات کے اندراج اور ان کے ازالے کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کئے ہیں۔عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے یہ مراکز اسلام آباد سمیت صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر قائم کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق شکایات کے فوری ازالے اور حل کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اور کنٹرول سینٹرز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا گیا ہے۔کنٹرول رومز ابتدائی نتائج، ریٹرننگ افسران اور ضلعی ریٹرننگ افسران سمیت متعلقہ عملے اور افراد کے ساتھ رابطہ قائم رکھیں گے۔لوگ عام انتخابات کے حوالے سے شکایات [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں یا وٹس ایپ نمبر 0327-5050610 پر بھیج سکتے ہیں۔شکایات درج کرانے والوں کی سہولت کیلئے ایک ہیلپ لائن 111-327-000 قائم کی گئی ہے جو ابتدائی طور پر صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک فعال رہے گی۔