بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

لالی وڈ کی فلم بھیڑیا 8 مارچ کو ریلیز کی جائے گی

کراچی (پی پی آئی)لالی وڈ فلم بھیڑیا 8 مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔ بھیڑیا کی کاسٹ میں شفقت چیمہ۔شہزاد بلا۔سدرہ نور۔فضا ہاشمی و دیگر فنکار شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق  فلم کو پچھلے سال ریلیز ہونا تھا لیکن اس کی ریلیز روک دی گئی تھی۔بھیڑیا  ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم ہے جس میں ایک سیریل کلر کی کہانی کو نمایاں کیا گیا ہے جو عورتوں کو قتل کرتا ہے۔ فلم کے ہدایتکار شہزاد بلا ہیں۔ شو بز انڈسٹری کے ذرائع اس کو چھوٹے بجٹ کے ساتھ معیاری فلم قرار دے رہے ہیں۔