قلات/کوئٹہ (پی پی آئی)قلات جوڈیشل لاک اپ سے فرار قیدی ہنوزگرفتار نہیں ہوسکے ہیں اورکی گرفتاری کیلئے پولیس قلات شہر اور ملحقہ علاقوں میں چھاپے ماررہی ہے۔آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی کا کہنا ہے کہ قلات میں جوڈیشل لاک اپ سے فرار قیدیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے جوڈیشنل لاک اپ پر چار پولیس اہلکار اور چار جیل کے وارڈان تعینات تھے جن کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا. پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلو کا جائزہ بھی لیا جا رہاہے۔
Next Post
پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں ریٹیلرز پر بھی ٹیکس لگانے کا فیصلہ
Thu Jan 4 , 2024
کراچی (پی پی آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ملک کے پانچ بڑے شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سے 100 ارب روپے کا ریونیو متوقع ہے۔ملک بھر کے 35 لاکھ ریٹیلرز پر ایف بی آر […]
