شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جماعت اسلامی الیکشن میں ایم کیو ایم اور پی پی کو ناک آؤٹ کرے گی: معراج الہدیٰ

حیدرآباد (پی پی آئی)  جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیراور امیدوار NA-219ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی 8فروری 2024  کے انتخابات سندھ میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ناک آؤٹ کرے گی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے 15سال سندھ کو  نہ صرف لْوٹا  بلکہ حکومت کے نام پر سندھ کے مظلوم عوام کے ساتھ گھناؤنا مذاق بھی کیا  اب عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ان سے 8فروری کو بھر پور انتقام لیں گے۔ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حیدرآباد سمیت پورے سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو واک اوور نہیں لینے دے گی سندھ میں جہالت،بیماریاں،بے روزگاری بڑھی ہے پیپلز پارٹی سندھ میں مسلسل حکمران رہی لیکن صوبے کی حالت نہیں بدلی، ایم کیو ایم شہری علاقوں سے پیپلز پارٹی مخالف ووٹ لیتی ہے لیکن بعد میں پیپلز پارٹی کی گود میں بیٹھ جاتی ہے اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان، قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران این اے 218 حیدرآبادون سے سردار زبیر خادم سولنگی، این اے 220 حیدرآباد تھری سے حافظ طاہر مجید، پی ایس 260 سے قاری محبوب مہیسر پی ایس 61 سے ایڈوکیٹ فتح محم شورو، پی ایس 62 سے ڈاکٹر سیف الرحمن، پی ایس 63 آفاق نصر،پی ایس 64 سے ظہیر الدین شیخ اور پی ایس 65 سے عرفان قائم خانی بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ انتخابی مہم میں جماعت اسلامی بھرپور حصہ لے گی،ترازو ٹیم پوری جرات کے ساتھ انتخابات میں اْترے گی حیدرآباد اور کراچی میں جماعت اسلامی ایسے نتائج دے گی سب حیران ہوجائیں گے۔