شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ذوالفقارعلی بھٹو کا یوم پیدائش منایا گیا،تقریبات منعقد،خراج عقیدت پیش

کراچی (پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کا 96 واں یوم پیدائش جمعہ کو منایا گیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں آنکھ کھولی، پاکستان کی سیاست پر اپنا اثر رکھنے والے ذوالفقار علی بھٹو کنے کیلی فورنیا اور آکسفورڈ سے قانون کی تعلیم حاصل کی، 195  میں سندھ ہائیکورٹ میں وکالت شروع کی۔پی پی آئی کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو 1963 میں جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وزیر مقرر ہوئے، سیاسی اختلافات کی بنا  پر حکومت سے الگ ہوکر 30 نومبر 1967 کو پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی، روٹی کپڑا اور مکان کے نعرے سے عوام کے دلوں میں گھر کر گئے۔ی1970 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو بھرپور کامیابی حاصل ہوئی،1971 سے 1973 تک پاکستان کے صدر رہے انہیں ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، پی پی آئی کے مطابق بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین بھی دیا۔ی4 اپریل 1979 کو ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی۔عوام میں بے پناہ پذیرائی حاصل کرنے والے پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات منعقد ہوئیں جن میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔