جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسم سرما میں بھی بجلی کی 13، 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ، ترسیلی نظام فیل

اسلام آباد (پی پی آئی)موسم سرما میں بھی بجلی کی 13 سے 14 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے معاملہ پر وزارت توانائی نے ترسیلی نظام میں کمزوری کا اعتراف کر لیاہے۔وزارت کے مطابق  ترسیلی نظام دھند اور سردی سے متاثر ہوتا ہے، دھند اور آلودگی مل کر کنڈیکٹر اور ٹاورز کے شارٹ سرکٹ کا باعث بنتی ہیں، شارٹ سرکٹ سے ٹرانسمیشن لائنز ٹرپ کرجاتی ہیں اور بجلی کی ترسیل رک جاتی ہے۔کوئلے، نیوکلیئر اور ونڈ پاور پلانٹس جنوب میں واقع ہیں ان پلانٹس سے بجلی کی ترسیل  طویل نظام سے ہوتی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام نے کہا کہ نظام کی کمزوری کے باعث بجلی کی بلاتعطل ترسیل ممکن نہیں،این ٹی ڈی سی نے سسٹم کی بہتری کیلئے 510 ارب روپے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔