شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ بحرین

راولپنڈی(پی پی آئی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بحرین کے بادشاہ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد، بحرین ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور نیشنل گارڈ کے کمانڈر سے بھی ملاقاتیں ہوئی، پی پی آئی کے مطابق  ملاقاتوں میں پاک بحرین فوجی و سکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔بحرین کے بادشاہ نے آرمی چیف کو بحرین کے فوجی اعزاز ’آرڈر آف بحرین فرسٹ کلاس‘ سے نوازا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بحرین کے ولی عہد سلمان بن حمد الخلیفہ سے بھی ملاقات انتہائی خوشگوار رہی۔