اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 پراچہ ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس،2024کے اہداف مقرر

کراچی (پی پی آئی)ایس ایم کے پراچہ ایسوسی ایشن کی ورکنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس  زیر صدارت عثمان پراچہ منعقد ہوا جس میں سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمان پراچہ،محمد یعقوب پراچہ، سیف اللہ پراچہ،قاسم یعقوب پراچہ، محمد یوسف پراچہ، سلیم پراچہ اور دیگرممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں سالانہ کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا خاص طور پرنوجوان نسل کی تیکینکی مہارت بڑھانے پر زوردیا گیا۔اجلاس میں طلبا کو اسکالر شپ کی فراہمی اور ضرورت مندوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں سال2024کے اہداف مقرر کرتے ہوئے مستقبل کے فلاحی منصوبوں، نئی تنظیم سازی کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن کو پہلے سے زیادہ فعال بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا جس کے تحت نئی کمیٹیاں بنائی جائیں گی جبکہ قبرستان کے لیے جگہ کی تلاش بھی کی جائے گی۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ایسوسی ایشن کا ہر ماہ اجلاس بلایا جائے گا۔