جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

(این آئی سی وی ڈی ٹنڈو محمد خان میں اسٹروک انٹروینشن پروگرام افتتاح

ٹنڈو محمد خان(پی پی آئی)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (این آئی سی وی ڈی) ٹنڈو محمد خان میں ‘اسٹروک انٹروینشن پروگرام’ کاباقاعدہ طورپر افتتاح کیا۔ پی پی آئی کے مطابق  نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے ویڈیو لنک کے ذریعے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فالج کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اورخصوصاً نوجوانوں میں یہ مرض تیزی سے پھیل رہا ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں فالج کی نگہداشت   کے مراکز کو مزید  موثر بنانے کی اشد  ضرورت  ہے۔پاکستان کی آبادی 225 ملین پر مشتمل ہے جہاں شہری اور دیہی علاقوں میں اس مرض کا تیزی سے پھیلاؤ تشویشناک ہے اور اس حوالے سے ہمیں مزید موثر اقدامات  کی ضرورت ہے۔