جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز

طورخم(پی پی آئی)طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والی سینکڑوں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، افغان حکام نے بھی جواب میں پاکستانی کارگو گاڑیوں کو افغانستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔  پی پی آئی کے مطابق کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ ویزا کی شرط پہلے سے عائد تھی۔دوسری جانب افغان سکیورٹی حکام نے کہا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزا کی شرط سے استثنیٰ دیا جائے۔