مرید شاخ میں درجن بھرمسلح ڈاکوؤں کا گھر پر دھاوا،3 حقیقی بھائی اغوا

گھوٹکی (پی پی آئی)اوباڑو  کے نواحی  علاقہ مرید شاخ میں درجن بھرمسلح ڈاکوؤں نے بابو دستی گھر پر دھاوا بول کرتین حقیقی بھائیوں  اللہ یار،محمدیار اللہ دادکو اغوا کرلیا۔اس موقع پراہل علاقہ،پولیس کا ڈاکوؤں سے  فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا لیکن ڈاکو ان تینوں مغویوں سمیت فرار ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ روز مرید شاخ میں ڈکیتی کے دوران لٹھانی گینگ کے دو ڈاکو پولیس نے پکڑے تھے اورمرید شاخ  کے شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑنے میں پولیس کی مدد کی تھی ،لٹھانی گینگ نے اپنے دو ساتھی ڈاکوؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Next Post

طورخم سرحد پر افغان ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز

Sat Jan 13 , 2024
طورخم(پی پی آئی)طورخم سرحد پر کارگو گاڑیوں کے افغان ڈرائیورز کے لیے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا۔ کسٹم حکام کے مطابق پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کو پاکستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ افغانستان سے پاکستان آنے والی سینکڑوں […]