کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک میں سیمنٹ کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ

کراچی(پی پی آئی)ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی پی آئی کے مطابق 11 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1238روپے ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 0.57 فیصد کم ہے، نیزملک کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1191 روپے ریکارڈکی گئی۔گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1216، راولپنڈی 1216، گوجرانوالہ 1260، سیالکوٹ 1280، لاہور 1300، فیصل آباد 1260 اور سرگودھا 1227 روپے رہی۔ملتان 1234،بہاولپور 1250، پشاور 1200، بنوں 1180، کراچی 1171، حیدر آباد 1180، سکھر 1250، لاڑکانہ 1173، کوئٹہ 1200 اور خضدار میں 1170 روپے رہی۔