شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس کی نجکاری منسوخ،حتمی منظوری کابینہ سے مشروط

کراچی (پی پی آئی)گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کے لیے نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرکے انھیں پی ایس او کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت و توانائی کے مطابق پاور پلانٹس کے شیئرز پی ایس او کو ملنے سے گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 100 ارب روپے کم ہو گا۔نندی پور اور گڈو پاور پلانٹس سوئی گیس کمپنیوں کے 100 ارب روپے کے نادہند ہیں، دونوں پاور پلانٹس کے 100 ارب کے کنٹرولنگ اسٹیک پی ایس او کو دیے جائیں گے۔، پاور پلانٹس کے شیئرز سے وفاقی حکومت سوئی گیس کمپنیوں کے واجبات کلیئر کرائے گی۔پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے وزارت توانائی، پیٹرولیم اور نجکاری کمیشن رضامند ہو گئے ہیں، پی پی آئی کے مطابق  پاور پلانٹس کو نجکاری فہرست سے نکالنے کیلئے حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے مشروط ہے۔