شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ویزہ فراڈ، نوکری کا جھانسہ دے کر لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار

 اسلام آباد (پی پی آئی)ویزہ فراڈ اور سوشل میڈیا پر بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ پکڑا گیا۔وفاقی تحقیقاتی اداراے (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران سوشل میڈیا پر بیرون ملک نوکری کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ عدنان گرفتار کر لیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم  انسانی اسمگلنگ  اور ویزا فراڈ میں بھی ملوث ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام نے بتایا کہ چھاپے کے دوران متعدد پاسپورٹس، سفری دستاویزات اور ایگریمنٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ ملزم غیر قانونی ادارہ چلا رہا تھا، گرفتاری کے بعد تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔