شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں کشمیر اسیشل سیل قائم ہوں گے

اسلام آباد(پی پی آئی) کشمیر ایڈوائزری کمیٹی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی طرف سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر توجہ دلانے اور کشمیر کے لوگوں کو بااختیار بنانے کے لیے ا سٹریٹجک اقدامات اور مسلسل کوششوں کے ضمن میں اہم فیصلے کئے ہیں۔کشمی پی پی آئی کے مطابق ر ایڈوائزری کمیٹی  کی سفارش پر کشمیر کاز کو آگے بڑھانے میں موثر تحقیق اور وکالت کے لیے نوجوانوں کی توانائیاں بروئے کار لانے کی اہمیت  کے پیش نظر آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کی یونیورسٹیوں میں کشمیر سیل  قائم کئے جارہے ہیں۔ نیزکشمیر کے کاز کو آگے بڑھانے میں کشمیری تارکین وطن کو فعال طور پر شامل کرنے  کی بھی حکمت عملی وضح کی گئی ہے،ر ایڈوائزری کمیٹی نے اس بات پر بھی زور دیا  ہے کہ غیر ملکی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر (آئی آئی او جے کے) میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے لائی جا سکے۔  غیر ملکی یونیورسٹیوں میں خصوصی مباحثے منعقد کئے جائیں گے تاکہ مسئلہ کشمیر کو   اجاگر اور کشمیری عوام کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کی جاسکے۔