متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر کی لیڈر شپ مقید، یاسین ملک کو پھانسی دینے کا منصوبہ ہے: مشعال ملک

مظفر آباد(پی پی آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ دنیا بھارتی مظالم پر خاموش ہے مگر کشمیر کے لوگ کب تک پر امن رہیں گے۔ پی پی آئی کے مطابق نوجوانوں کے ایک  وفد سے گفتگو  کرتے ہوئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے کہا کہ غزہ میں خواتین بچوں ہسپتالوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، مقبوضہ کشمیر  میں بھی بھارت اسرائیلی طرز کے مظالم کر رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر  میں تمام لیڈر شپ مقیدہے، 2024میں یاسین ملک کو پھانسی دینے کی پلاننگ ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھا دیے ہیں بھارتی دہشتگردی سے اب پوری دنیا غیر محفوظ ہوچکی ہے۔