متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

غذائی اجناس کی برآمدات بلند ترین سطح پر، ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

 کراچی(پی پی آئی)پاکستان کی غذائی اجناس کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مالی سال کی پہلی ششماہی میں غذائی اجناس کی برآمدات 64 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا دسمبر 2023 غذائی اجناس کی برآمدات میں ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔جولائی تا دسمبر 2023 غذائی اجناس کی برآمدات 3 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز رہیں، پی پی آئی کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصہ میں غذائی اجناس کی برآمدات 2 ارب 34 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تھیں۔جولائی تا دسمبر مکئی کی برآمدات 208 فیصد اضافے سے 262 ملین ڈالرز ہو گئیں، ایتھائل الکوحل کی برآمدات 497 فیصد اضافے سے 259 ملین ڈالرز رہیں۔جولائی تا دسمبر تل کی برآمدات 273 فیصد اضافے سے 364 ملین ڈالرز رہیں، چاول کی برآمدات 96 فیصد اضافے سے 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہیں۔اس کے علاوہ گوشت کی برآمدات 23 فیصد اضافے کے بعد 239 ملین ڈالرز ہو گئیں،پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 285 ملین ڈالرز رہیں، جولائی تا دسمبر مصالحہ جات 10 فیصد، بیکری مصنوعات کی برآمدات میں ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔