ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

10 ہزار امیدوار الیکشن کی دوڑ سے باہر، 18 ہزار میدان میں

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر میدان میں اترنے والے امیدواروں میں سے 10 ہزار کے لگ بھگ دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے لیے 28 ہزار سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق جانچ پڑتال کے عمل میں ہزاروں کی تعداد میں کاغذات مسترد ہونے اور بعد میں دستبرداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد تقریبا 18 ہزار امیدوار میدان میں باقی رہ گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5121 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں 4807 مرد، 312 خواتین اور 2 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، چاروں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 12695 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق قومی اسمبلی کے 266 حلقوں میں 5121 امیدوار میدان میں ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں کی دوڑ میں 4807 مرد، 312 خواتین، دو خواجہ سرا بھی شامل ہیں۔قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر سیاسی جماعتوں کے ایک 1873 امیدوار الیکشن لڑیں گے جبکہ قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 3248 امیدوار آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے۔پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 6ہزار 710 امیدوار میدان میں ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں 6405 مرد 305 خواتین شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں نے 1874 امیدوار میدان میں اتار دیے جبکہ 4836 آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی کی جنرل نشستوں کی دوڑ میں شامل ہیں۔سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2878 امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 2722 مرد، 156 خواتین الیکشن لڑیں گے۔سندھ اسمبلی کے لیے سیاسی جماعتوں کے 949، جبکہ 1929 آزاد امیدوار بھی میدان میں آگئے۔جاری ڈیٹا کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1834 امیدوار میدان میں آگئے، کے پی کے اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1763 مرد، 69 خواتین، دو خواجہ سرا امیدوار دوڑ میں شامل ہیں۔بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1273 امیدوار الیکشن لڑیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کی جنرل نشستوں پر 1233 مرد، 40 خواتین دوڑ میں شامل ہیں۔