ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیاں، کویتی دینارپہلے، امریکی ڈالرخلاف توقع آخری نمبرپر

کراچی(پی پی آئی) بھارتی جریدہ فوربز انڈیا نے دنیا کی 10 مضبوط ترین کرنسیوں کی فہرست میں کویتی دینار کو پہلے اور امریکی ڈالر کو آخری نمبر پر بتایاہے۔ میگزین نے بھارتی روپے کے ساتھ امریکی ڈالر کا موازنہ کیا اور تقابلی جائزہ بھارتی کرنسی میں پیش کیا۔فوربز کی فہرست میں  دوسری پوزیشن بحرین  کے دینار کی بتائی گئی ہے۔اس کے بعد عمانی اور اردنی دینار،جبرالٹر پاؤنڈ، برطانوی پاؤنڈ، کیمن آئی لینڈ ڈالر، سوئس فرانک آتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکی ڈالر اس فہرست میں آخری نمبر پر ہے، ایک امریکی ڈالر کی قیمت 83.10 روپے ہے۔درجہ بندی کی وضاحت کرتے ہوئے فوربز انڈیا نے کہا کہ امریکی ڈالر عالمی سطح پر سب سے زیادہ تجارت کرنے والی کرنسی ہے اور بنیادی ریزرو کرنسی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اپنی مقبولیت کے باوجود، یہ دنیا کی مضبوط ترین کرنسیوں میں 10 ویں نمبر پر ہے۔میگزین کے مطابق سوئس فرانک، سوئٹزرلینڈ اور لیخٹینسٹائن کی کرنسی، وسیع پیمانے پر دنیا میں سب سے مستحکم کرنسی کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔واضح رہے کہ یہ فہرست 10 جنوری، 2024 تک کی کرنسی کی قدروں پر مبنی ہے، اور اس کو ایک ڈس کلیمر کے ساتھ جاری کیا گیا ہے کہ یہ قدریں اتار چڑھاؤ کے تابع ہیں۔