روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 فضل الرحمان کی چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو

اسلام آباد(پی پی آئی)جے یو آئی  کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور معاشی و اقتصادی امور پر بات چیت کی۔  مولانا فضل الرحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کیلئے گیم چینجر،یہ منصوبہ پورے خطے میں معاشی استحکام لائے گا۔ مولانا فضل رحمان نے ”ون چائنہ اصول”کے حوالے سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ اْن کا کہنا تھا  کہ تایؤان کے حوالے سے کسی بھی ملک کا چین کے اندرونی معاملات میں دوسرے ممالک کی مداخلت قبول نہیں۔چینی سفیر نے دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کے ترقیاتی اہداف کے حوالے سے حمایت جاری رکھنے کا بھی اعادہ کیا۔