کراچی(پی پی آئی)اینٹی نارکوٹکس فورس (ایاین ایف) نے 11کارروائیوں میں 389 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 10 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں پشاور، ملتان، کراچی، لاہور، اورکزئی، حب، کوٹ عبدالمالک اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں کی گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق ترجمان کاکہنا ہیکہ کارروائی کے دوران332 کلو چرس، 14کلو افیون، 18 کلو 210گرام آئس اور 88گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، کارروائی میں 354650 نشہ آور گولیاں،5 چرس بھریکیپسولز بھی برآمدکیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔