اعظم سواتی  کے بعد پی ٹی آئی رہنمامراد سعید بھی انتخابات سے دستبرار

 پشاور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنمااعظم سواتی  کے بعد مراد سعید بھی انتخابات سے دستبردار ہوگئے۔ پی پی آئی کے مطابق مراد سعید کے کاغذات مسترد کے خلاف کیس میں پشاور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے فیصلہ جاری کردیا، جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپیپلٹ ٹربیونل نے کاغذات تیکنیکی بنیاد پر کاغذات خارج کئے ہیں، کیس کو اگر واپس بھیج بھی دے تو ٹربیونل اس وقت غیر فعال ہے۔ مراد سعید کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے ٹکٹ واپس کیا ہے، وہ انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، درخواست کو بغیر مزید کارروائی نمٹا دیا گیا۔

Next Post

انٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ کی چیئرمین شپ پاکستان کے سپرد

Thu Jan 18 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)عالمی سطح پر آفات سے نمٹنے کے خاطر خواہ اقدامات کے پیش نظرسال 2024 کے لیے پاکستان کوانٹرنیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ایڈوائزری گروپ کی قیادت سونپ دی گئی ہے،  پی پی آئی کے مطابق اس حوالے سے ایک اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جہاں نیوزی لینڈ کی […]