کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

9 مئی کیس میں شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس ریکارڈ سمیت طلب

راولپنڈی(پی پی آئی) عوامی مسلم لیگ کے گرفتار سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے 9 مئی سے متعلق مقدمات میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔انہوں نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں دائر کی ہے۔ پی پی آئی کے مطابق شیخ رشید کی جانب سے درخواست وکیل سردار شہباز کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ شیخ رشید مقدمے میں نامزد نہیں ہیں، انہیں 9 مئی کے بعد سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔دوسری جانب عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر پولیس کو 20 جنوری کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔