خیر پور کے گاؤں میر محمد اجن میں دو بھائی بہن تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی، یورو، پاؤنڈ، درہم اور ریال کی قیمتوں میں اضافہ

سندھ کابینہ کا اجلاس ، صحت انشورنس اور انسداد منشیات پر اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی حلقہ مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ 2 اگست کو ہوگی

کراچی بابا بھٹ آئی لینڈ سے لاپتہ بچی کی لاش منوڑہ کچی لائن سے مل گئی

ملکی اور عالمی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 66 بلین روپے وصول،متعدد گرفتار

کراچی(پی پی آئی)ملک بھر میں اسمگلرز اور بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف موثر کاروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ 7 تا 17 جنوری کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر سے 2.061 بلین روپے وصول اور 261 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق مجموعی طور پر اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور ملتان سے 0.986 بلین روپے وصول اور 153 افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں جبکہ گوجرانولہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابقرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے کے دوران پشاور سے 0.417 بلین روپے وصول اور 47 افراد کو گرفتار کیا گیا، حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 61 افراد گرفتار اور 0.513 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 66.091 بلین روپے  وصول جبکہ متعدد افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے۔