روبوٹکس بینکنگ کسٹمر کے تجربے کو تبدیل کرنے کے لیے تیار

انشورنس انڈسٹری کا بجٹ مذاکرات میں مالیاتی اصلاحات کے لیے زور

سندھ کابینہ نے ترقیاتی منصوبوں اور اہم عوامی امداد کے لیے 30 ارب روپے سے زائد کی منظوری دے دی

دارالحکومت میں وسیع سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میں منشیات برآمد

پولیس چیف کی سنگین جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایت

اعلیٰ سطحی فلسطینی مذاکرات کے دوران پاکستان کا غزہ پر گہرے دکھ کا اظہار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو مہم پرمامورڈاکٹر،ڈرائیورزخمی

پشاور(پی پی آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے پولیو مہم پر مامور پولیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عبدالرحمان اور ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا، نامعلوم حملہ آوروں نے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقہ باد سیاہ میں گاڑی کو نشانہ بنایا۔ریسکیو حکام نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب گورنرغلام علی نے  ڈپٹی کمشنر باجوڑ سے ٹیلیفونک رابطے میں واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ پی پی آئی کے مطابق ڈی سی باجوڑ نے ٹیلیفونک بریفنگ میں بتایا کہ ڈاکٹر عبدالرحمن شدید زخمی ہیں علاج کے لیے فوری پشاور منتقل کرنا ہے، گورنر حاجی غلام علی نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا سے فوری رابطہ کرکے انہیں پشاور منتقل کرنے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کرنیکی ہدایت کردی۔کور ہیڈ کوارٹر نے ہیلی کاپٹر اور دو ڈاکٹر باجوڑ روانہ کر دیئے، گورنر کی ہدایت پر ڈاکٹر عبدالرحمان کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔