پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے دو بھائیوں سمیت 3 کانکن جاں بحق

دکی(پی پی آئی)بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرجانے سے دو بھائیوں سمیت تین کان کن جاں بحق ہوگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق تینوں افراد کی موت کان میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔ سات گھنٹے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد جاں بحق کاکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی اور ایک چچازاد بھائی شامل ہیں۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دکی کے علاقے راغہ کی کوئلہ کان میں میتھین گیس بھر جانے کے باعث 3 کان کن بے ہوش ہوگئے تھے۔ عبدالغنی نے کا کہنا تھاکہ ان بے ہوش کان کنوں کو کان سے نکالنے کیلئے ریسکیو ا?پریشن کیا گیا تاہم کان میں پھنسے تینوں کان کن جاں بحق ہوگئے جن کی کی لاشیں نکال لی گئیں۔