پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سرگودھا میں امیدوار کے انتقال پر 2حلقوں میں انتخابات ملتوی

سرگودھا(پی پی آئی)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 83 اور 85 کے امیدوار کی وفات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ میں 8 فروری کو ہونے والا انتخاب ملتوی کر دیا۔سرگودھا کے حلقہ این اے 83 اور 85 کا انتخابی شیڈول صادق علی ولد الف دین کی وفات کے بعد معطل کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق مرحوم صادق علی سرگودھا کے 2حلقوں سے امیدوار تھے۔انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کیا اور بتایا کہ حلقے میں انتخاب کا شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔