کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شہر قائدکے تجارتی و رہائشی علاقے گداگروں کی آماج گاہ بن گئے

کراچی(پی پی آئی)کراچی میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کردیاہے، شہر قائدکے تجارتی و رہائشی علاقے گداگروں کی آماج گاہ بن چکے ہیں، بھیک مانگنے کے دھندے میں بڑے بزرگ، بچے اور خواتین سمیت تمام عمر کے افراد بغیر محنت آسان کمائی کا ذریعہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ایسے ہمدرریاں سمیٹتے ہیں کہ بھیک دئیے بغیر راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے، پی پی آئی کے مطابق کراچی میں اس وقت  ہزاروں بھکاری ہیں جن  کی اکثریت ہیروئن کے نشے  کی عادی  ہے۔ بہت کم تعداد حقیقی گداگروں کی ہے جو مجبوری کے تحت لوگوں کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں یا فٹ پاتھ پر خاموش بیٹھ کر اپنے نصیب کا انتطار کرتے رہتے ہیں۔شہریوں کاکہنا ہے کہ مساجد، بازار، ہوٹلوں، تجارتی مراکز، پبلک پارک اورمقامات پرچھوٹے بچے اورخواتین سمیت معمربھکاریوں نے ڈیرے جمالئے ہیں اوربھیک مانگ کرمعززشہریوں کوتنگ کرتے ہیں۔