الیکشن کمیشن کی استدعا پرانتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے انتخابات میں فوج تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوا دی، کابینہ کی منظوری کے بعد  فوج تعینات کی جائے گی۔ پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8فروری کو ہونے ہیں، عام انتخابات میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فوج تعینات کی جائے،وزارت داخلہ کی جانب سے سمری تیار کرکے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے۔

Next Post

لاہورمیں صبح سویرے شدید دْھند کا راج،سردی کی شدت میں اضافہ

Wed Jan 24 , 2024
لاہور(پی پی آئی)لاہور میں صبح سویرے شدید دْھند کا راج ہے،موسم سرد ہونے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت کم ہوگیا۔دسمبر کے بعد جنوری بھی بارشوں کے بغیرگزررہا ہے، خشک سردی کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے،رواں ماہ 1600 سے زائد نمونیا کے کیسز رپورٹ […]