ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن میں 2.061 بلین روپے وصول، متعدد گرفتار

 حیدرآباد/سکھر (پی پی آئی)ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ پی پی آئی کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول اور 261 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 39 ہزار سے زائد افراد گرفتار اور 66 بلین روپے سے زائد وصول کئے جا چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق  حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.513 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ سکھر سے 60 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.057 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، لاہور سے 126 افراد، اسلام آباد سے 7 افراد جبکہ ملتان سے 18 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔پشاور سے 0.417 بلین روپے وصول اور 47 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.003 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں.