اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو بھرپور انداز میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں، نوجوان سیاستدان بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سینئر سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،بلاول کا اشرافیہ کو نہیں مظلوم عوام، کسان، مزدور کو ریلیف اور سبسڈی دینے کا ارادہ ہے، وہ عوام کی حکومت بنانا چاہتے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق شیری رحمٰن نے کہا کہ شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ یہ اپنا معاشی ایجنڈا دے کر ثابت کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو کیوں منتخب کرنا چاہیے، 30 لاکھ گھر دینے کا وعدہ انتخابی نعرہ نہیں حقیقی منصوبہ ہے، سندھ پیپلز ہاؤسنگ منصوبے میں ہزاروں لوگوں کو گھر مالکانہ حقوق کے ساتھ دیئے گئے،ان کا مزید کہنا ہے کہ بلاول نوجوانوں سے روزگار چھیننا نہیں انہیں یوتھ کارڈ دے کر روزگار دینا چاہتے ہیں، عوام اپنی اور ملک کی قسمت بدلنا چاہتے ہیں تو پی پی پی کی نوجوان قیادت کا انتخاب کریں۔ پیپلز پارٹی کی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عوام 8 فروری کو اشرافیہ کی نمائندہ جماعتوں کا انتخاب نہ کریں بلکہ عوام کی نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی کا انتخاب کریں
Next Post
مخالفین کے خوف سے اندازہ ہورہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں: پلوشہ خان
Wed Jan 24 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا صرف ایک نکتہ ہے، ہماری بات ہوگئی،اردو کا قاعدہ اور منشور لکھنے میں بہت فرق ہوتا ہے، جس نے پاکستان بنایا اس کا اس مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔ […]
