اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے منشور کا صرف ایک نکتہ ہے، ہماری بات ہوگئی،اردو کا قاعدہ اور منشور لکھنے میں بہت فرق ہوتا ہے، جس نے پاکستان بنایا اس کا اس مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا ہے کہ آج24 تاریخ ہوگئی ہے ان کا منشور سامنے نہیں آیا، ان کا صرف ایک نقطہ سامنے آیا ہے کہ ہماری بات ہوگئی، کیا پورے پاکستان میں کوئی بندہ نہیں جو آپکو منشور لکھ کر دے سکے،پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی لاہور کے ایک حلقے کی سیاست نے مسلم لیگ ن کے پورے پنجاب سے پیر اکھاڑ دیئے ہیں، پورے پنجاب کو چھوڑ کر مسلم لیگ ن کی ایک حلقے کی وجہ سے نیندیں اڑی ہوئی ہیں، ہمیں ان کیخوف سے اندازہ ہورہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق پلوشہ خان نے مزید کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اقتدار کی خاطر تعصب کے شعلے بھڑکانا چاہ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور بلاول بھٹو کے لیے نہیں مریم اورنگزیب کے لیے نیا ہوسکتا ہے،، پیپلز پارٹی کی بنیاد لاہور میں رکھی گئی، بلاول بھٹو بھی یہاں سے ہی الیکشن لڑ رہے ہیں۔
Next Post
سونے کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں کمی
Wed Jan 24 , 2024
کراچی(پی پی آئی)سونے کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 6.02 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان بیورو برائے شماریات اور اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں سونے کی درآمدات پر 13.562 ملین ڈالر کا […]
