خانیوال میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن

خانیوال (پی پی آئی)خانیوال میں مسلم لیگ ن کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنماؤں حاجی عرفان احمد ڈاھا اور امیدوار حلقہ پی پی 211 سے رانا سلیم حنیف نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے۔ مقررین نے کہاکہ مسلم لیگ ن ملک میں مستحکم اور مضبوط حکومت کے لیے کوشاں ہیں۔۔ نواز شریف دوبارہ وزیراعظم بن کر ملک میں ترقی و خوشحالی کے لیے کام کریں گے۔۔ملک میں ترقی و خوشحالی کا سفر وہیں سے شروع ہوگا جہاں سے 2018میں مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے سے رک گیا تھا۔اس مو قع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت رانا لطیف نے اپنے ہزاروں ساتھیوں سمیت غیر مشروط طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا.

Next Post

گورنر سندھ کا کراچی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد کا دورہ

Sun Jan 28 , 2024
کراچی (پی پی آئی)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 2016 سے صحت سہولت کارڈ کے ذریعے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت میسر ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جس میں ابھی تک یہ سہولت مہیا نہیں کی گئی۔۔ وہ بحیثیت گورنر عوام کے مسائل […]