شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیویارک:پاکستان نے بیسٹ ان شو انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ ایوارڈجیت لیا

اسلام آباد(پی پی آئی)نیویارک میں منعقد ہونے والے ٹریول اینڈ ایڈونچر شو 2024 میں پاکستان پویلین کو بیسٹ ان شو انٹرنیشنل ٹورازم ڈویلپمنٹ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔سیاحت کے فروغ کے حوالے سیہونے والیایونٹ میں دنیا بھر سے 550 سے زیادہ ٹور کمپنیاں، کروز لائنز اور سیاحت سے متعلقین شرکت کر رہے ہیں۔ اس شو میں 190 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، نیو یارک میں پاکستانی قونصلیٹ اور نجی شعبے کی کمپنیوں کے اشتراک سے قائم کیے جانے والے پاکستانی پویلین کا افتتاح امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کیا۔پی ٹی ڈی سی، ٹی ڈی اے پی اور نجی شعبے کی 24 کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل 60 رکنی وفد ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ ٹریول اینڈ ایڈونچر شو ایک شاندار ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے نمائندگان اور ٹورآپریٹرز موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے کہ پاکستان پویلین کو انٹرنیشنل ٹریول اینڈ ایڈونچر شو میں بیسٹ ان شو کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستان میں موجود سیاحتی استعداد خاص طور پر ملک کا ایڈونچر اور ایکو ٹورازم دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہے۔ انہو ں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاس انتہائی خوبصورت اور غیر دریافت شدہ سیاحتی مقامات ہیں جن میں سیاحت کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔پاکستان میں سیاحت کے وسیع امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر نے شرکاء کو پاکستان کا دورہ کرنے اور قدیم تہذیبوں و قدرتی عجائبات کو دیکھنے کی دعوت دی۔اس موقع پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی ٹی ڈی سی وصی شاہ نے انتظامات اور پویلین میں پاکستان کے تمام خطوں کی موجودگی کو یقینی بنانے پر منتظمین کو مبارکباد دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جس سے نہ صرف ملک کی سیاحتی صلاحیت کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی بلکہ پاکستان کے بہتر تشخص کو ابھارنے میں بھی مدد ملے گی۔قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے کہا کہ ایونٹ میں ہماری شرکت سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔